(ن) لیگ باہر چلی گئی، (ش) لیگ اندر، صرف (م) لیگ رہ گئی ہے: فیاض الحسن 

(ن) لیگ باہر چلی گئی، (ش) لیگ اندر، صرف (م) لیگ رہ گئی ہے: فیاض الحسن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب  فیاض الحسن  چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے جس پر ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔(ن)لیگ باہر چلی گئی(ش)لیگ اندر ہو گئی، صرف(م)لیگ رہ گئی ہے جو اب کھل کر اپنا کھیل کھیل رہی ہے۔  لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، ن لیگ والوں نے ان کو اپنا قائد بنا لیا۔ ن لیگیوں کا نعرہ ہے کہ ہمارا وہ امام ہے، کرپشن جس کا کام ہے۔ شاہد خاقان گرفتار ہوئے تو ن لیگ انہیں خلیفہ کا درجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں پر ہاتھ ڈالیں تو کہتے ہیں ریاست خطرے میں ہے۔ یہ واحد پارٹی ہے جس کی الٹی گنگا بہتی ہے۔ شہباز شریف گرفتار ہوئے تو سب سے زیادہ خوشی مریم صفدر نے منائی۔(م)لیگ میں صرف پرویز رشید شامل ہیں جو ملک دشمن طاقتوں کے راستے پر گامزن ہیں۔ م لیگ اب کھل کر اپنا کھیل کھیل رہی ہے جتنا زیادہ  کھیلیں گی اتنا زیادہ بیڑہ غرق کریں گی، فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ طلبا کو اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہو گا اور اسی بدولت وہ مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب معاشروں کی ترقی کا راز اسی میں ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو مثبت کاموں میں استعمال کیا اور آج ایسے معاشرے دنیا پر راج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم کو اپنی سمت کا تعین اپنے اندر چھپی ہو ئی صلاحیتوں کے مطابق ہی کرنا ہو گا اسی سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کو ایک جگہ جمع کر کے ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کر کے ایک نئی ریت قائم کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ گزشتہ33برسوں سے طلبا کی نصابی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی خصوصی مواقع فراہم کرتا ہے اور آج کی تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔تقریب میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی جن شخصیات نے شرکت کی ان میں اوشنا سہیل،کرن خان،نیلم ریاض،عالیہ ریاض،نتالیہ پرویز،نگہت کوثر،افشاں نورین،رابعہ عاشق،شبانہ اختر،ٹونکل سہیل،سائبل سہیل،ویرونیکا سہیل،مریم سہیل اور سجل ظہیر نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان،وائس چیئر مین پروفیسر عفیف اشرف صدیقی،ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری اور جنرل مینجر سائبر ایڈوانس سالوشنز سید ندیم عالم کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


چوہان

مزید :

صفحہ اول -