کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یکجہتی اہم ہتھیار، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

      کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یکجہتی اہم ہتھیار، سیکرٹری جنرل ...

  

اقوام متحدہ(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے یکجہتی کو اہم ہتھیار قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہونے پر گزشتہ روز دنیا کے ممالک کے لیے جاری اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو بہت بڑی تعداد ہے اور ان حالات میں خوشی اور تعزیتی تقریبات کا انعقاد ناممکن ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی کوئی حد مقرر نہیں ہے کیونکہ اس سے دنیا بھر میں ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں، معیشت کو نقصان پہنچا ہے، تعلیم کی سہولیات، معمولات زندگی اور لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -