بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے: شاہ محمود قریشی 

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان کو ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے،اقلیتوں کے ساتھ وہ ناروا سلوک نہیں برتا جاتا جو بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے اس پر بے حد تشویش ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، ایک المناک داستان ہے جسے بھارت پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظرِعام پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے، ان کے اکانٹس منجمد کردیے گئے، ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا۔دہلی میں ہونے والے حالیہ فسادات میں پولیس کے گٹھ جوڑ اور پشت پناہی کا پردہ چاک کیا۔یہی دو چیزیں بھارت کو ناگوار گزریں۔آج ہیومن رائٹس کونسل کو انسانی حقوق کی تنظیموں پر لگائی جانے والی قدغنوں اور بے جا پابندیوں کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں انہیں اس بھارتی رویے کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -