پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

       پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس کا ٹرائل فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرنے اور حکم امتناع کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کا موقف سننے کے بعد ہی حکم امتناع کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔ آصف زرداری نے احتساب عدالت کا 10 اگست کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پارک لین کیس میں نیب یا احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، دائرہ اختیار سے متعلق ہماری درخواست میرٹ کو نظرانداز کر کے خارج کی گئی۔ سابق صدر کے خلاف پارک لین کے قرض کا معاملہ بینکنگ کورٹ میں زیر التوا ہے۔
 آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -