نیب ایک آنکھ سے محروم، اسے صرف اپوزیشن نظر آتی ہے،احسن اقبال
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، قومی احتساب بیورو ایک آنکھ سے محروم ہے اسے صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، اس کی حکومت کو دیکھنے والی آنکھ اندھی ہوچکی ہے، حکمرانوں سے نجات تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت سے نجات تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کوئٹہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، حکومت نے معیشت تباہ کر دی، نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اے پی سی کے بعد نیب نے کارروائیاں تیز کر دیں۔
احسن اقبال