حکومت نے سیاسی تصادم  کا ماحول پیدا کیا

  حکومت نے سیاسی تصادم  کا ماحول پیدا کیا

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی تصادم کی سیاست نہیں کررہی بلکہ حکومت احتساب کے نام پر سیاسی تصادم کا ماحول پیدا کررہی ہے اور کچھ حکومتی وزراء کی تو ہر وقت یہی کوشش ہوتی ہے کہ پوری کی پوری اپوزیشن کو فی الفور جیلوں میں بند کردیا جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جس دن سے حکومت میں آئی ہے تواس دن سے ہی اس نے سیاسی تصادم کی فضا پیدا کررکھی ہے وہ کسی بھی قیمت پر اپوزیشن کو برداشت کرنے کو تیار نہیں پی ٹی آئی کا یہ رویہ مناسب نہیں ہے اپوزیشن نے تواس کو بڑا ٹائم دیا کہ وہ خودکو درست کر لے مگر پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہی کچھ اور ہے اور وہ اسی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سیاسی ماحول کو آلودہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -