حکومت کا کام مفاہمت  کا ماحول پیدا کرنا ہے

حکومت کا کام مفاہمت  کا ماحول پیدا کرنا ہے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن تو عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے اپوزیشن کا کام ہی یہی ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائی جائے اگر اپوزیشن عوامی حقوق کی آواز بلند کرتی ہے تو حکومت کبھی نیب تو کبھی ایف آئی اے ک ذریعے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کرتی ہے حکومتی رویہ ہی ملک کو سیاسی تصادم کی طرف لیکر جارہا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو ہر وقت یہی کوشش کی ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات کو حل کیا جائے اصل مفاہمت کا ماحول تو حکومت وقت نے پیدا کرنا ہوتا ہے مگر یہاں تو پانچ۔پانچ وزراء صبح و شام اپوزیشن پر تنقید کرتے ہیں اور سیاسی ماحول کو کشیدہ بناتے ہیں اگر حکومت اپنا دل بڑا کرے تو کبھی بھی سیاسی ماحول تصادم کی طرف نہ جائے۔

شیریں  رحمن

مزید :

صفحہ اول -