حکومت گرفتاریوں سے  سیاسی ماحول خراب کر رہی ہے

حکومت گرفتاریوں سے  سیاسی ماحول خراب کر رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما غلام بلور نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن کو اسمبلی میں بولنے کا موقع نہیں دیا جائے گا سپیکر حکومت کی سائیڈ لے گا تو پھر مجبوری میں اپوزیشن عوامی رابطہ مہم ہی شروع کرے گی اسی لئے ہم نے اے پی سی کے تحت جلسے جلوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی آواز کو اٹھایا جا سکے مگر حکومت اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کرکے سیاسی ماحول کو خراب کررہی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن یہ کہتی ہے کہ احتساب تو صرف اپوزیشن کا ہی ہورہا ہے تواس میں کون سی غلط بات ہے میڈیا خود بتائے کیا حکومتی وزراء اور مشیروں کے کیس نیب میں زیر التواء نہیں کیوں نیب حکومتی لوگوں کو اپنے آفس نہیں بلا رہا ہے جب یک طرفہ انتقامی کاروائی ہو گی تو پھر اس سے سیاسی ماحول بھی خراب ہو گا۔
غلام بلور

مزید :

صفحہ اول -