اپوزیشن احتجاج کا آئینی  حق استعمال کر رہی ہے

 اپوزیشن احتجاج کا آئینی  حق استعمال کر رہی ہے

  

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن تو اپنا احتجاج کا جمہوری حق استعمال کررہی ہے مگر حکومت اپوزیشن سے ڈائیلاگ کرنے کی بجائے الٹا ان کے خلاف ہی بیان بازی کرکے حالات کو سیاسی تصادم کی طرف لیکر جارہی ہے اگر حکومت اپنی ذمے داری درست طریقے سے ادا کرے اورضدہٹ دھرمی کی سیاست کی بجائے اپوزیشن سے بات چیت کرے تو یقینی طور پر سیاسی حالات کشیدہ ہونے سے بچ جائیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ سیاسی ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کرے ان کی باتوں کو سنے حکومت کاکام ہی اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے ہماری حکومت تو اپوزیشن سے ہی مقابلے پراتر آتی ہے جس کی وجہ سے حالات مزیدخرابی کی جانب بڑھتے ہیں۔

فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -