اپوزیشن این آر او نہ ملنے پر  سیاسی تصادم چاہتی ہے

اپوزیشن این آر او نہ ملنے پر  سیاسی تصادم چاہتی ہے

  

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ چونکہ اپوزیشن کو این آر او نہیں ملا اسی لئے اب اپوزیشن کی یہ کوشش ہے کہ ملک میں سیاسی تصادم کی فضا قائم کی جائے مگرحکومت اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہو گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر واضح کردیا ہے کہ وہ اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوں گے اپوزیشن نے تو ایف اے ٹی ایف کے قانون کی منظوری کے وقت بھی حکومت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی تھی مگر وزیراعظم نے اس مرحلے پر بھی ان کی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہ لائے اور اب بھی ہم اپوزیشن کی تحریک سے خوف زدہ نہیں حکومت تحریک چلانے کا شوق بھی پورا کرلے اس میں بھی ان کو ناکامی ہی ملے گی۔   

عندلیب عباس

مزید :

صفحہ اول -