جنوری میں سیاسی نہیں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی: گورنر سندھ 

جنوری میں سیاسی نہیں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی: گورنر سندھ 

  

 سکھر (بیورو رپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی، لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے روہڑی میں سید طاہر شاہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پیکیج کے بعد وزیر اعظم اندرون سندھ کے پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔ وفاق اپنا کام بہتر انداز میں کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن وزیر اعظم کی بہترین سوچ تھی۔ پاکستان دنیا میں کووڈ پر بہترین کنٹرول حاصل کرنے والا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی باتیں گورنر کو چھوڑ کرکی جاتی ہیں۔ گورنر راج نہیں لگ رہا، سندھ حکومت بے خوف کام کرے۔ جنوری میں موسمی تبدیلی ضرور آئے گی، لیکن سیاسی تبدیلی کا کوئی نہ سوچے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مارچ میں سینیٹ انتخاب ضرور ہوں۔ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے واویلا کر رہی ہے۔ عمران خان کسی کو این آراو نہیں دیں گے۔ روڈ بننے سے تجارت اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

مزید :

صفحہ اول -