شاہد خاقان عباسی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش، متعلقہ ریکارڈ پیش کر دیا 

  شاہد خاقان عباسی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش، متعلقہ ریکارڈ پیش کر ...

  

 راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کے کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تعیناتی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیب نے منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خان کو طلب کیا بدھ کو سابق وزیر اعظم نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور نیب ٹیم کے سوالوں کے جواب دیئے،۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعیناتی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان میں گرفتاری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا ٹرائل چل رہا ہے گرفتار کرلیا گیا،یہ سب سیاسی انتقام کا سلسلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈی غلط لگانے کا الزام لگایا،پی ایم ڈی سی ایم ڈی کا حکومت نے لگایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ چھ سال قبل پی ایم ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی ہے،آپکا مقصد سیاستدانوں اور وزراء کی بے عزت کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو سرکاری آفسر ایمانداری سے ریٹائرڈ ہوگیا اسے نیب میں گھسیٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت مند لگنا اور بات ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پڑھیں انہوں نے کہاکہ۔لوگ دعائیں کرتے ہیں کابینہ اجلاس نہ ہی ہوں تو اچھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ ملی تو ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں گئیں،حکومتی وزراء تقریبا 175 پریس کانفرنسیں کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ ایک فیشن ایبل لفظ بن چکا ہے،نہ وزرا ء نہ وزیر اعظم نہ نیب کو منی لانڈرنگ کا معلوم ہے،منی لانڈرنگ چوری کے پیسے کو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس کرنا آسان جھوٹ بولنا اس سے بھی آسان کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرفتار کرنا ہے کریں لیکن ملک کو چلنے دیں۔ انہوں نے کہاکہ آج پیٹرولیم وزارت کی ہر پوسٹ خالی ہے،بورڈ کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی پیٹرولم کمپنی کا آج کوئی ایم ڈی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی ایکٹ میں لکھا ہے کمپنی کے معاملات میں ایس ای سی پی تحقیقات کرسکتا ہے نیب نہیں،وقت بتائے گا عوام اس وقت پریشان ہیں،عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے،جمہوریت اور آزادی کی جگہ تنگ ہوچکی ہے۔

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -