صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کے سامنے ’انشاء  اللہ‘ کہہ دیا 

   صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کے سامنے ’انشاء  اللہ‘ کہہ دیا 

  

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدارتی ر ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں گرماگرمی کے دوران جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی۔ جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے. امریکی صدارتی انتخابات کے لیے مباحثے کے دوران صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بیان پر ’انشاء اللہ‘ کہہ کر امریکی مسلمانوں کو حیران کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے ٹیکس ریڑن کے حوالے سے بہت جلد معلومات عام کریں گے۔اس پر جوبائیڈن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ انشاء  اللہ کہا۔ان کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر مقبولیت ملی اور مسلمانوں امریکیوں نے خوب پذیرائی کی۔  

جو بائیڈن 

مزید :

صفحہ اول -