ریلوے ملتان ڈویژن میں آپریشن‘ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار 

ریلوے ملتان ڈویژن میں آپریشن‘ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار 

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزار کروانے کاسلسلہ بدستور جاری ہے اسی سلسلے میں ریلوے ملتان ڈویژن (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

میں ریلوے سٹیشن یارڈ میں کاروائی کے دوران 30 لاکھ مالیت کی ریلوے کمرشل اراضی واگزار کروالی گئی‘تفصیلات کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے,ریلوے ڈپٹی ڈائیریکٹر پراپرٹی لینڈ اور ایس پی ریلوے ملتان ڈویڑن  کی ہدایت پر ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزارکروائے جانے کے سلسلے میں  آئی او ڈبلیو جھنگ، پی ڈبلیو  آئی  جھنگ ،   ریلوے پولیس اے  ایس آئی جھنگ کی سربراہی  میں ٹیم نے ریلو ے اسٹیشن یارڈ میں 20 مرلے ریلوے اراضی واگزار کروا لی جس کی مالیت 30  لاکھ روپے بتائی جاتی ہے - واگزار کروائی جانے والی اراضی کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے نوید مبشر کو بھجوا دی گئی ہے۔ ایس پی ریلوے امجد منظور کے مطابق ریلوے اراضی پر قابض افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -