نیب احتساب کے بجائے سیاسی انتقام کا ادارہ‘ یوسف رضا گیلانی 

نیب احتساب کے بجائے سیاسی انتقام کا ادارہ‘ یوسف رضا گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان) پیپلز پارٹی حکومتی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی، احتساب کی بجائے نیب انتقامی سیاست کا ادارہ بن چکا ہے،اپو زیشن کوسیاست سے باہررکھنے کی سازش ہو رہی ہے،گلگت بلتستان کے انتخابی (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
نتائج تبدیل کر نا ملکی سلامتی داؤ پر لگانے کے مترادف ہو گا، اے پی سی کی عوامی پذیرائی سے حکمرانوں کو بوکھلاکرکھ دیاہے،قائد آصف علی زرداری کی قیادت میں جمہوری عمل کی روانی کی ہر حال حفاظت کریں گے،ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صو بائی راہنما ملک ناہید عبا س جٹ دھرالہ سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی مقبولیت نے سلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں، انہو ں نے کہا کہ یک طرفہ احتساب کا حکومتی ڈرامہ فلا پ ہوچکا ہے، انہوں نے کہ نااہلوں کا ٹولہ اپو زیشن کی آواز دبانے کے لئے احتساب ڈرامے کی آڑ میں قائد ین کوپابند سلاسل رکھنا چا ہتے ہے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابا ت میں انجینئرڈ دھامند لی کے منصو بے کوکسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوری عمل کی روانی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے سلیکٹڈ حکمرانوں کی جمہوری عمل کو ڈی ریل کر نے کا خواب کسی صورت پورا نہیں ہو نے دیں گے،اس موقع پر ملک نوید عبا س دھرالہ،مہر رضوان ہانسلہ، مہر محمد رمضان چندا، اظہر علی بھنگوسمیت دیگر عہدیداربھی انکے ہمراہ تھے۔
یوسف رضا