اپوزیشن جماعتیں احتساب سے بچنے کیلئے  اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہیں‘ عمران پرویز دھول

 اپوزیشن جماعتیں احتساب سے بچنے کیلئے  اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہیں‘ ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں احتساب کے عمل سے توجہ ہٹانے کے لیے اداروں کو متنازعہ بنارہی ہے۔وہ یہاں صوبائی حلقہ206کے معززین علاقہ اورپارٹی کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو90فیصد عوام کی حمایت وتائید حاصل ہے صرف کرپٹ مافیا اپنے مقاصد کے لیے احتجاجی تحریک کی باتیں کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کوسیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی ہے تاہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلدیاتی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کارکن مکمل تیاری کریں نظریاتی ساتھیوں اورقربانیاں دینے والوں کوآگے لائیں گے۔ تحصیل کونسل اوربلدیہ خانیوال کے انتخابات میں اپنابھرپور کرداراداکریں گے۔عوا کے تعاون سے بلدیاتی اداروں کو حقیقی معنوں میں خدمت کے مراکز  بنائیں گے نئے بلدیاتی نظام کے ثمرات عوام کی دہلیز تک لانا  اولین ترجیح ہے۔

عمران پرویز دھول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -