ملکی ترقی کیلئے کرپٹ مافیا کیخلاف کارروائی انتہائی ضروری‘ ابراہیم خان

         ملکی ترقی کیلئے کرپٹ مافیا کیخلاف کارروائی انتہائی ضروری‘ ابراہیم ...

  

 شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی اربوں روپے کی کرپشن کی کہانیاں منظر عام پر آ چکی ہیں ان کرپٹ لوگوں سے ملک سے جان چھڑانا ہے کرپشن اور(بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

 پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی ضروری ہے میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر عوام نے کوئی احتجاج نہیں کیا کیونکہ عوام کو بخوبی ان کی کرپشن کا علم ہے 35سال انہوں نے حکمرانی کی اور ملکی وسائل کو بے دردی کے ساتھ لوٹا اب انشاء اللہ ان سے لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری ہو گی کفر کی حکومت تو رہ سکتی ہے مگر ظلم کی نہیں ظلم دوسرا نام نا انصافی کا ہے 35سال بعد ان کرپٹ مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ملازمتوں کا کوٹہ بھی جنوبی پنجاب کا علیحدہ  ہو گا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 18کروڑ کی لاگت سے بائی پاس کا کام شروع ہو چکا ہے اب انشاء اللہ بستی ملوک روڈ اور جلالپور روڈ کیلئے بھی فنڈز منظوری کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -