پارٹی لیڈر شپ کی قربانیاں ملک و قوم کیلئے ہیں‘ عبدالرحمن کانجو 

پارٹی لیڈر شپ کی قربانیاں ملک و قوم کیلئے ہیں‘ عبدالرحمن کانجو 

  

لودہراں (نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل صدر، ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو نے بوریوالہ میں پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کے اجلاس  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان قیام پاکستان سے اب تک مسلم لیگ میں ہے لیکن جو جذبہ مسلم لیگ میں موجودہ دور میں دیکھ رہا ہوں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کسی کی خواہش(بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

 ہوسکتی ہے کہ کوئی سر اٹھا کرنہ چلے لیکن اب وہ دور چلا گیا ہے کہ کوئی مرضی سے سر اٹھا کر نہ چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب اور سفید پوش طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ دالیں، چینی، آٹا، سبزی سمیت تمام اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں اور موجودہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے حق رائے دہی میں آر ٹی ایس سسٹم کھڑے نہ کئے گئے تو پنجاب بھر میں ایک بھی سیٹ ایسی نہیں ہوگی جہاں ہمارا امیدوار کامیاب نہ ہو۔ عبدالرحمان کانجو نے ورکرز سے کہا کہ لوگ ہماری حکومت کی کارکردگی کو یاد کررہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کی مسلسل نااہلی نے ہماری کارکردگی کو مزید اجاگر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز اپنا حوصلہ بلند رکھیں، پارٹی لیڈرشپ کی قربانیاں ملک و قوم کیلئے ہیں۔اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری کی پرزور مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اپوزیشن کے جلسوں میں ملتان ڈویڑن کے ورکرز بھرپور شرکت کریں گے۔  عبدالرحمان خان کانجو نے آخر میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز ہوش کے ناخن لیں گے اور صرف اس بات پر اکٹھے ہو جائیں گے کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔اجلاس میں ڈویڑنل جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید، وہاڑی کے ایم این ایز چوہدری فقیر حسین، ساجد مہدی شاہ ، ایم پی ایز یوسف کسیلیہ، امجد بھٹی،  سردار خالد ڈوگر، ٹکٹ ہولڈر نعیم خان بھابھہ، راؤ سعادت علی، ضلعی صدر لودہراں شیخ افتخارالدین تاری، سعد کانجو، کامران لنگڑیال و دیگر نے شرکت کی۔

عبدالرحمن کانجو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -