ڈیرہ: دو ڈاکو کمپنی سیلز مین سے 7 لاکھ چھین کر فرار

ڈیرہ: دو ڈاکو کمپنی سیلز مین سے 7 لاکھ چھین کر فرار

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈی پی او محمد اختر فاروق نے ڈی ایس پی عمران رشید اور ایس ایچ او علی عمران کے ہمراہ تھانہ سول لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ صبح تقریباً گیارہ بجے ڈسٹری بیوٹر کا سیلز مین عبد اللطیف بنک میں سات لاکھ روپے کیش جمع کرانے(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

 جا رہا تھا جسے دو مسلح ملزمان نے چڑیاگھر کے نزدیک گن پوائنٹ پر اسلحہ کے زور پر روک کرڈکیتی کر کے فرار ہو گئے راستہ میں ایس ایچ او علی عمران اور ان کی ٹیم روایتی گشت پر تھے جنہیں بتایا کہ ملزمان ڈکیتی کر کے جا رہے ہیں انہوں نے بھی فوری تعاقب شروع کیا ملزمان کو کچہر ی روڈ پر کمشنر آفس کے نزدیک قابو کر لیا گیا جن کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ کیش سات لاکھ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ابتدائی طور پر مخبری میں کمپنی کا سیلز مین ملوث بتایا جا تا ہے جسے حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے ڈی پی او نے فوری اور بروقت کاروائی پر ایس ایچ او علی عمران اور ان کی ٹیم سہیل عصمت اور دیگر کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی اعلان کیا اس موقع پر تاجروں اور شہریوں نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او محمد اختر فاروق،ڈی ایس پی عمران رشید اور ایس ایچ او علی عمران کو ہار پہنائے۔ 

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -