سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے مہم  تیز کرنیکا حکم‘ ضلعی حکومتوں کو ٹاسک

 سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے مہم  تیز کرنیکا حکم‘ ضلعی حکومتوں کو ٹاسک

  

خانیوال (بیورونیوز) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے اضلاع کی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری کردی ہے کہ وہ سرکاری بقایا (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)

جات کی وصولی کی مہم کو تیز کریں اور پرانے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں حکومت نے ہدایت کی کہ محکمہ مال کے ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے محکمانہ امور کو تیزرفتاری سے مکمل کریں تاکہ محکمہ مال میں جدت لانے سے متعلق حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ سکیں ریونیو کیسز کو بھی جلد نمٹایا جائے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں حکومتی احکامات پر ضلعی حکومت نے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -