7 نومبر: مہرے والا میں سرائیکی کانفرنس‘ رابطہ مہم شروع 

      7 نومبر: مہرے والا میں سرائیکی کانفرنس‘ رابطہ مہم شروع 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماؤں کرنل عبدالجبار عباسی، ظہور دھریجہ اور حاجی رب نواز ملک نے کہا ہے کہ 7، 8 نومبر کو مہرے والا میں ہونیوالی (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

سرائیکی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صوبے کا وعدہ پورا کرنے کی بجائے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے نام پر ملتان، بہاولپور کو لڑانے کی کوشش کی جسے ہم ہر صورت ناکام کریں گے اور پورے وسیب میں سرائیکستان یکجہتی کانفرنسوں کے ساتھ ساتھ لانگ مارچ اور دھرنوں کے آپشن پر بھی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مکافاتِ عمل شروع ہو چکا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے وسیب کے ساتھ جو ظلم کئے ان کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیب کے لوگوں نے وعدہ خلافی کرنے پر جس طرح ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست دی، تحریک انصاف نے وسیب کی شناخت اور حدود کے مطابق صوبہ نہ بنایا تو اسے اس سے بھی بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سرائیکی رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ ہم بہت جلد گھر گھر جاکر آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔ عمارتوں پر سرائیکی جھنڈے لہرائیں گے اور سرائیکی صوبے کا نقشہ تقسیم ہوگا۔ 

مہم شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -