جامعہ زکریا: وی سی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا امتحانی سنٹرز کا دورہ

 جامعہ زکریا: وی سی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا امتحانی سنٹرز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر) زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے یونیورسٹی کی مختلف بلڈنگز میں قائم بی اے، بی ایس سی کے امتحانی سنٹرز میں طلباء(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)
 طالبات کو دی گئیں سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا  ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی، اور اس بات کا جائزہ لیا کہ امتحانات میں کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل ہو رہا ہے، مکینیکل انجینئرنگ سنٹر میں 3 ایسے طالبعلم بھی امتحان دے رہے ہیں جو بصارت سے محروم ہیں، وائس چانسلر نے خصوصی طور پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور امتحانی عملہ کو ان کی دیکھ بھال کی ہدایت کی، اس موقع پر ریذیڈنٹ انسپکٹر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی بھی موجود تھے۔ جبکہ زکریایونیورسٹی کے زیرِ اہتما م ہونیوالے بی اے اور بی ایس ای کے سالانہ امتحان میں 20امیدوار نقل جبکہ 2 جعلی امیدوار پکڑے گئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انگلش کا پرچہ تھا کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرامان اللہ گجر نے اپنے عملے کے ہمراہ مختلف سنٹرز کادورہ کیا اور 20 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، جبکہ ایمرسن کالج اور مون لائٹ سکول سے 2 جعلی (تلبیسی)بھی پکڑ لیے جن کے خلا ف یو ایم سی کے کیس اورپولیس کو رپورٹ کردی گئی ہے۔
منصور اکبر