قبرستان میں چھپے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن‘ 8 ملزم گرفتار 

  قبرستان میں چھپے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن‘ 8 ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) ڈکیتی کی واردات کی نیت سے قبرستان میں موجود ڈاکوؤں پر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر 8 مسلح ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑ لئے، پولیس نے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ، روند برآمد کرلئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو خفیہ (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)
اطلاع ملی کہ برکت علی والی پلی سے ملحقہ قبرستان میں مسلح ڈاکو ڈکیتی کی واردات کی نیت سے موجود ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری نے قبرستان پر چھاپہ مار کر 8 مسلح ڈاکو جیا رام، سونو رام، ککو رام، محمد رفیق، غلام عباس، محمد عمران، محمد اعجاز اور سمیع اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے پاس موجود کلاشنکوف، پسٹل، پستول اور سینکڑوں روند برآمد کرلئے، پکڑے جانیوالے مسلح ڈاکوؤں نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے مسلح ڈاکوؤں کو حوالات منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔ 
گرفتار