ٹبہ سلطان پور: ٹائیگر ریلیف فورس منظر سے غائب‘ سرگرمیاں بند 

  ٹبہ سلطان پور: ٹائیگر ریلیف فورس منظر سے غائب‘ سرگرمیاں بند 

  

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر ریلیف فورس منظر سے غائب ہوگئی، اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والوں اور اسٹاک مافیا کے خلاف کاروائیاں بھی روک گئیں حکو مت کی جانب سے اسکولوں میں ایس او پیز پر عملدامد کروانے(بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

 سے متعلق بھی ٹائیگر فورس کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں‘تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کوروناوائرس کے باعث عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹائیگر ریلیف فورس کو سامنے لایاگیا تھا اور اس دوران ٹائیگر فورس کے جوانوں کی جانب سے سرکاری آفسران کے ساتھ مل کر کاروائیوں میں بہت سے بہتر نتائج بھی سامنے آئے تھے لیکن حکو مت کی جانب سے تمام سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد سے ٹائیگر فورس منظر سے غائب ہوچکی ہے ٹبہ سلطان پور سمیت کسی بھی جگہ ٹائیگر فورس کی سرگرمیاں نظر نہیں آرہی حکو مت کی جانب سے ابھی تک سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے بھی ٹائیگر فورس کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں ٹبہ سلطان پور میں ٹائیگر فورس کو ختم کرنے کی آفوائیں بھی گردش کرنے لگی ہیں عوام نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطا لبہ کیا ہے کہ ٹائیگر فورس کو دوبارہ فعال کرکے بہتر نتائج حاصل ہوسکیں۔

بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -