چوک سرور شہید: یوٹیلیٹی سٹورز خالی‘ شہری مایوس‘ اعلیٰ حکام ادھر اُدھر 

        چوک سرور شہید: یوٹیلیٹی سٹورز خالی‘ شہری مایوس‘ اعلیٰ حکام ادھر ...

  

 چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر) ملک بھر کی طرح چو ک سرور شہید کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی آٹا اور چینی غائب ہے، تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید میں لیہ روڈ اور رنگ(بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)

 پور روڈ پر یوٹیلٹی اسٹورز موجود ہیں۔ جبکہ ملک بھر کی طرح دونوں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، گھی نظر نہیں آتا۔ اور حکومت کی جانب سے عوام کو سستا آٹا، چینی اور گھی مہیا کرنے کے دعوے دھرے دھرے رہ گئے ہیں۔ اور عوام تمام اشیاء بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ  کئی دنوں سے آٹا، چینی اور گھی نہیں مل رہا۔ جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کہ مال پیچھے سے نہیں مل رہا تو عوام کو کہاں سے دیں۔ شہریوں ے وزیر اعلی پنجاب، وزیر خوراک پنجاب اور چیئرمین یوٹیلٹی کارپوریشن سے چوک سرور شہید میں سستا آٹا، چینی اور گھی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا  ہے۔

خالی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -