چہلم حضرت امام حسینؓ: رحیم یار خان میں  سکیورٹی انتظامات مکمل‘ کنٹرول روم قائم

 چہلم حضرت امام حسینؓ: رحیم یار خان میں  سکیورٹی انتظامات مکمل‘ کنٹرول روم ...

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) ڈی پی او منتظر مہدی کی زیر صدارت ضلع بھر کے منتظمین جلوس و مجالس کی ایک اہم میٹنگ (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

منعقد ہوئی جس میں سرکل پولیس افسران و دیگر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ چہلم کے روز ضلع بھر میں 15 جلوس اور پندرہ ہی مجالس منعقد ہوں گی جس کے لیے پولیس کے ایک ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں چار سو سے زائد ولینٹئر اور رضاکاران اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ جبکہ 11 واک تھرو گیٹ، 224 میٹل ڈیٹیکٹرز، 204 سی سی ٹی کیمرے بھی سکیورٹی کے لیے استعمال کئے جائیں گے۔ اس موقع پر منتظمین نے دوران محرم الحرام پولیس سکیورٹی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے دن رات ایک رات کر کے تمام پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔

قائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -