چہلم حضرت امام حسینؓ: سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم
ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ و شہدائے کربلا (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
کے چہلم پر 20 صفر(8 اکتوبر،جمعرات)کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔
الرٹ