رش میں اضافہ‘ نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی  وسیع کرنے کا فیصلہ‘ مختلف امور پر غور

 رش میں اضافہ‘ نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی  وسیع کرنے کا فیصلہ‘ مختلف امور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے نشتر ایمرجنسی کی کشادگی(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
 کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب کی صدارت میں ایک میٹنگ کی۔جس میں ایم ایس نشتر ہسپتال۔پرنسپل اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چاندیو سمیت دیگر شریک ہوئے۔ڈاکٹر امجد چاندیو نے ایمرجنسی میں مریضوں کے بے پناہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی کی کشادگی منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں چھوٹے چھوٹے کمروں کی دیواروں کو توڑ کر ایک بڑا ہال میں تبدیل کیا جائے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ایک ساتھ طبی سہولت دی جائیں۔اس کے علاؤہ دیگر امور زیر بحث لائے گئے ہیں۔
غور