ملتان: حضرت چادر والی سرکارؒ کا سالانہ  عرس شروع‘ ملکی استحکام‘ خوشحالی کیلئے دعائیں 

  ملتان: حضرت چادر والی سرکارؒ کا سالانہ  عرس شروع‘ ملکی استحکام‘ خوشحالی ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) مرکزی آستانہ عالیہ چادر والی سرکارؒ کے زیراہتمام حضرت چادر والی سرکار ؒ کے35ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو گئیں سالانہ عرس(بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

 مبارک کے سلسلے میں مرکزی سجادہ نشین پیر سید ولی محمدشاہ المعروف ثانی سرکار نے دربار عالیہ کو غسل دیا اور چادر پوشی کی اور اس موقع پر ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، استحکام، امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعا کرائی اس موقع پرحاجی پیرعبدالرزاق،شیخ محمد حا مد،ملک قمر سجا د کھوکھر، نعیم با جوہ اور الحا ج عظمت علی قریشی کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی پیر سید ولی محمد شاہ المعروف ثانی سرکار نے عقیدت مندوں سے خطاب میں کہا کہ اہلیبیت ؓ اور صحابہ ؓکی شان میں گستاخی کے مرتکب عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے جو ملک وقوم کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے درپے ہیں وطن عزیز پاکستان ہمارے اکابرین نے بے پناہ قربانیاں دیں پاکستان ہمارا ہے اور ہم اس ملک کی حفاظت کریں گے انہوں نے کہا کہ حضرت چادر والی سرکار ؒ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کے لئے وقف کی اور اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کے لئے دن رات جدوجہد کی آج ہمیں اولیاء اللہ کے پیغام کو عام کرنا ہو گا اولیاء اللہ رشدو ہدایت کے سرچشمے ہیں اور آپ ؒ کا فیض تا قیامت جاری و ساری رہے گا انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں نئی نسل کو چاہیئے کہ وہ مغربی تہذیب سے کنارہ کشی اختیار کرے کیونکہ مغربی تہذیب سوائے تباہی و بربادی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -