اختر ملک کے بہنوئی فدا حسین کی کالو والا  سیتل ماڑی میں نماز جنازہ ادا‘کل قل خوانی

    اختر ملک کے بہنوئی فدا حسین کی کالو والا  سیتل ماڑی میں نماز جنازہ ادا‘کل ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے بہنوئی فداحسین کی نماز جنازہ گزشتہ ان کے آبائی قصبے کالو والا سیتل ماڑی میں ادا کردی گئی،مرحوم معروف سماجی (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

شخصیت ملک عبدالروف ارائیں کے والد تھے، نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، ممبران اسمبلی ملک واصف راں،ندیم قریشی،طارق عبداللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ اور چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اکرم چاون نیبھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔مرحوم کی رسم سوئم 2 اکتوبر بروز جمعہ صبح8 بجے ان کے آبائی گاوں بستی کالو میں ادا کی جائے گی،دعا ٹھیک صبح10 بجے ہو گی۔

قل خوانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -