سیاسی مخالفین پی ٹی آئی ورکرز کو  استعمال کررہے ہیں‘ اختر ملک

سیاسی مخالفین پی ٹی آئی ورکرز کو  استعمال کررہے ہیں‘ اختر ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ میرے سیاسی مخالفین میرے خلاف سیاسی پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے(بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)
 صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ولید جٹ اور ڈاکٹر عطا کی لڑائی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی کوئی میرا فرنٹ مین ہے۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میں نے تو دونوں گروپوں سے ہی بھلائی کی ہے۔دونوں گروپوں کی آپس میں صلح کرانے کی کوشش کی ہے مگر دونوں گروپس کی آپس میں نہ بن سکی ہے جس کی وجہ سے بات تھانہ کچہری تک پہنچی ہے۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میں تو یہی چاہتا ہوں کہ یہ آپس میں صلح صفائی سے رہیں لیکن اب یہ میرے سیاسی مخالفین کے ہتھے چڑھ کر مجھ پر الزام تراشی کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔ ان پر قانونی مقدمات ہیں جن سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اب یہ اپنے معاملات خود حل کریں اور مجھے اپنے معاملات میں نہ گھسیٹیں۔
اختر ملک