محکمہ جنگلات یزمان رینج میں درخت  کٹوانے کی مہم تیز‘ افسر مالا مال

محکمہ جنگلات یزمان رینج میں درخت  کٹوانے کی مہم تیز‘ افسر مالا مال

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ جنگلات یزمان رینج کی درخت کٹوانے (بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)

کی مہم دن دہاڑے شروع ہوگئی‘ بلاک آفیسر موقع پردرخت کٹوانے میں مصروف رہے‘ موبائل پرتصویر بنانے پرموقع سے غائب ہوگیا درخت کٹوانے کی انکوائری سردخانے کی نذر ہوگئی‘ تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات یزمان رینج میں رینج آفیسراوربلاک آفیسر نے مبینہ طورپر عارضی بیلداروں کے نا م پرلاکھوں روپے کے بوگس بل پاس کرائے کروڑوں روپے کے قیمتی درخت نہرڈیزرٹ برانچ نہرون آر، ٹوآر، لاڈم سر، مٹھڑا مائنراوردیگر نہروں سے کٹواکرفروخت کرڈالے ہیں گزشتہ دنوں بلاک آفیسر نہرڈیزرٹ برانچ کے کنارے سے قیمتی درخت کٹواکرٹریکٹر کے ذریعے لے جانے کی کوشش میں تھاکہ مقامی افراد نے موبائل فون کے ذریعے کاٹے گئے درخت کی تصویر بنالی جسے دیکھتے ہی بلاک آفیسر بھاگ گیابعدازاں غنڈے بھجواکر منظرکشی کرنیوالے شہری کوہراساں کرایااوراپناموٹرسائیکل بھی زبردستی لے گیامقامی لوگوں نے رینج آفیسر بلاک آفیسر کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکرٹری جنگلات فوری طورپرکرپٹ ملازمین کومعطل کریں اوران کے علاقہ کی چیکنگ کرائیں۔

مہم تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -