سابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن  حبیب الرحمن لغاری کی قل خوانی  میں سیاسی‘ سماجی شخصیات کی شرکت

    سابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن  حبیب الرحمن لغاری کی قل خوانی  میں ...

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب کے(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

 سابق چیئر مین مرحوم سردارحبیب الرحمن خان لغاری کی رسم قل گزشتہ روزڈیرہ غازیخان لغاری فلور مل میں ادا کردی گئی حبیب الرحمن خان لغاری تین روز قبل مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے تھے رسم قل خوانی میں ملک بھر سے تاجروں،صنعت کاروں اور سیاسی اکابرین۔فلورملزملکان، فوڈ افسران کے علاوہ مقامی حکومتی و دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی،صنعت کار اور تاجروں،سماجی و صحافتی حلقوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی مرحوم سردارحبیب الرحمن خان لغاری CPLC کے ضلعی چیئرمین کے علاوہ دو بار ناظم یونین کونسل اور دوبار پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کے بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہوئیدوران نظامت انہوں نے ڈیرہ شہرکی بہتری کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔ بعد ازاں معززین علاقعہ اور تاجر برادری کے نمائندوں نے سردارحبیب الرحمن خان لغاری مرحوم کے بیٹوں کی دستار بندی کی اور انکے چھوٹے بھائی سردارخلیل الرحمن خان لغاری کو ان کا سیاسی جانشین مقرر کیاہے۔

قل خوانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -