تدریس و تحقیق‘ جامعہ اسلامیہ‘ بیلا روس کی  اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

       تدریس و تحقیق‘ جامعہ اسلامیہ‘ بیلا روس کی  اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعاون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(بیورورپورٹ) بیلاروس کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
انفارمیٹکس اینڈ ریڈیو الیکٹرانکس اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تدریس وتحقیق میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہونے والے معاہدے کی رو سے مستقبل میں باہمی تعاون کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر عابد شہزاد نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو MOU پیش کیا۔ بیلاروس اسٹیٹ یونیورسٹی کو کمپیوٹر سائنس اور ریڈیو الیکٹرانکس، کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر انجینئرنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، انفارمیشن سیکیورٹی، میڈیکل الیکٹرانکس، ای مارکیٹنگ، اکنامکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کی پیش کش کی گئی ہے۔ڈاکٹر عابد شہزادنے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکجزوائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق کام کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ترقی دے سکے۔ بیلاروس سے پاکستان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کمپیوٹر پر مبنی جدید ٹیکنالوجی میں اشتراک کریں گے۔ یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ کو بیلاروس یونیورسٹی میں فیکلٹی اور طلباسے باہمی تبادلے اور پروگرامز کا موقع ملے گا۔
اتفاق