ملتان: کار سرکار میں مداخلت‘ 5 نامزد سمیت  10 افراد کیخلاف مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

ملتان: کار سرکار میں مداخلت‘ 5 نامزد سمیت  10 افراد کیخلاف مقدمہ درج‘ ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  پولیس نے میٹرو کارپوریشن کے ملازمین کو(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

 تشدد کا نشانہ بنانے کارسرکار میں مداخلت کرکے موبائل و ریکارڈ چھننے کے الزام میں پانچ نامزد سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق دولت گیٹ پولیس کو سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حسین آگاہی عقب میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیم کے ہمراہ پہنچے جہاں ملزمان محمد عمران حامد، حاجی تنویر، محمد مدنی،محمد عربی سمیت دس افراد ٹیم پر حملہ آور ہوگئے،ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے عملہ کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملازم محمد باقر کا موبائل مالیت45ہزار سمیت کاغذی ریکارڈ چھین لیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مداخلت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -