ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مختلف علاقوں  میں آپریشن‘ متعدد گرفتار‘ مقدمات درج

 ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مختلف علاقوں  میں آپریشن‘ متعدد گرفتار‘ مقدمات ...

  

 ملتان (وقائع نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے تھانہ کینٹ، تھانہ گلگشت اور(بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

 تھانہ مخدوم رشید  کے علاقوں شاداب کالونی،گلی ڈاک خانے والی،نواں شہر،باغبانپورہ، نایاب گریس سٹی، نایاب سٹی اور ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ہے۔اس دوران  منشیات فروشوں  اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشن میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا۔ جبکہ 2 ملزمان کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے پر مقدمات درج کیے۔ 02 افراد کو گرفتار کیا اور 42  افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -