پرانا بہاولپور روڈ‘ سلنڈر دھماکہ  دو افراد زخمی‘ تحقیقات شروع

 پرانا بہاولپور روڈ‘ سلنڈر دھماکہ  دو افراد زخمی‘ تحقیقات شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار‘ سپیشل رپورٹر) تھانہ کینٹ کے علاقے سلنڈر بلاسٹ کے نتیجے دوافراد کو نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔ تفصیل (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

کے مطابق پرانا بہاولپور روڑ پر واقع گیس والے تندور پر رکشہ ڈرائیور ماجد اور اکمل سلنڈر چھوڑنے کے غرض سے آئے اور سلنڈر نصب کرتے ہوئے صحیح فٹ نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر کی نوزل پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ماجد اور اکمل زخمی ہوگئے جہنیں طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی،متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملہ انکوائری شروع کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ایل پی جی سلنڈرزکی غیر قانونی فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان کی قیادت میں مغدوم رشید میں غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز پر چھاپہ مار کر تین فلنگ اسٹیشنز کے مالکان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور انکے خلاف تھانہ مغدوم رشید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے ایل پی جی سلنڈرز اور فلنگ اسٹیشنز  کا سامان  قبضے میں لے کر اسے سیل کر دیا ہے۔

سلنڈر دھماکہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -