گیس ری فلنگ کے دوران آگ  لگ گئی‘ 8 سالہ بچہ جھلس کر زخمی

 گیس ری فلنگ کے دوران آگ  لگ گئی‘ 8 سالہ بچہ جھلس کر زخمی

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پابندی کے باوجود سرعام ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی، لپیٹ(بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

 میں آکر 8 سالہ کمسن بچہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محلہ رشید آباد میں عزیز اللہ نامی شخص نے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ایجنسی قائم کر کے ری فلنگ کا کام شروع کررکھا تھا۔ گزشتہ روز ری فلنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی لپیٹ میں آکر کمسن عماد جھلس کر زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ریسکیو عملہ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا۔ 

ری فلنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -