تحصیل میلسی کی ترقی‘ خوشحالی کیلئے متعدد منصوبے منظور‘ جہانزیب کھچی 

      تحصیل میلسی کی ترقی‘ خوشحالی کیلئے متعدد منصوبے منظور‘ جہانزیب کھچی 

  

میلسی (تحصیل رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ تحصیل میلسی کی خوشحالی و ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے میلسی میں تعلیم کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کے سب کیمپس(بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

 اور ریلوے اراضی پر شہریوں کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے پارک کی منظوری دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ فدہ ٹاؤن میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ ان دونوں منصوبہ جات کا دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کا وزیر اعظم نے وعدہ کرلیا ہے جبکہ وہاڑی سے لودھراں تک کارپٹ ون وے روڈ کا جلد میلسی سے آغاز ہوگا جو کہروڑ پکا روڈ تک فوری مکمل کیا جائیگا اسی طرح میلسی شہر کے لیے رنگ روڈ بھی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ میلسی شہر کے ایسے تمام محروم رہ جانے والے محلوں، وارڈز کے علاوہ میلسی سے خانپور،جلہ جیم اور فتح پور کے لیے گیس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ میلسی کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی میلسی کے لیے ٹیکنیکل کالج،انڈر پاس اور شہر کی تمام سڑکوں کی نئے سرے سے تعمیر کی منظوری بھی دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد کالونی چوک سے کہروڑ پکا روڈ کو بنانے کا آغاز کر رہے ہیں شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے میلسی شہر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ہمارا مشن ہے۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -