رعایتی پیکیج کا آخری دن‘ بنکوں‘ ایکسائز ڈیلرز شاپس پر بے پناہ رش 

    رعایتی پیکیج کا آخری دن‘ بنکوں‘ ایکسائز ڈیلرز شاپس پر بے پناہ رش 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے جولائی تا 30 ستمبر تک ای پیمنٹ کے ذریعے پراپرٹی اور ٹوکن ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر ٹیکس گزاروں بالترتیب 15 اور 25 فیصد رعایت دینے کے آخری روز ٹیکس گزاروں کی نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچوں اور(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

 محکمہ ایکسائز کے رجسٹرڈ ڈیلرز کی شاپس پر صبح سے شام 8 بجے تک اڑدھام رہا ہے ٹیکس گزاروں نے ای پیمنٹ کے ذریعے پراپرٹی ٹیکس پر 15 فیصد اور ٹوکن ٹیکس پر 25 فیصد حکومتی رعایت سے بھر پور استفادہ کیا ہے ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ایڈمن خالد حسین قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکس گزاروں کے لیئے اس خصوصی پیکج سے شہریوں نے ٹیکس ادائیگیوں میں مکمل تعاون کیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویڑن عبداللہ خان جلبانی کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سمیت ریکوری پر مامور ای ٹی اوز، انسپکٹرز بالخصوص خواتین انسپکٹرز نے بڑی محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے کے لیئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اور ٹیکس گزاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا۔ ریجنل ٹیکس آفس(آرٹی او)ملتان میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ(30ستمبر)تک 16ہزارگوشوارے جمع کرائے گئے۔ایف بی آرکی ہدایت پرتمام ٹیکس دفاتر اورمقررہ بینک رات گئے تک کھلے رہے جبکہ صنعتی وکاروباری تنظیموں کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ کو15دسمبرتک بڑھایاجائے۔

رش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -