کاٹن جنرز اجلاس میں الیکشن نتائج کا اعلان‘ سالانہ آڈٹ رپورٹ منظور
ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سالا نہ جنرل باڈی اجلاس میں الیکشن 2020-21کے نتائج کا اعلا ن کیا گیا جس کو تمام جنرل باڈی کے ممبران(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)
نے متفقہ طور پر منظور کیا اور نو منتخب عہدیداران کو حلف برداری کے بعد ان کے عہدوں کا چارج دیا گیا۔اس سے قبل سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں بھی تمام ممبران نے متفقہ طور پر الیکشن نتائج کو منظور کر تے ہوئے توثیق کی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا297 واں اجلاس پی سی جی اے ہاؤس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں پچھلے اجلاس کی کارروائی کی منظوری کے ساتھ ساتھ سابقہ چیئر مین کے دور کے اخراجات وآمدن کی تفصیل اور منظوری دی گئی۔ الیکشن برائے سال 2020-21 کے نتائج کا اعلان کیا گیا اورتمام ایگزیکٹو باڈی ممبران نے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے متفقہ طور پر منظور کیا۔جننگ انڈسٹری سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لیا،بینک ریزو لیشن برائے سال 2020-21 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بلڈنگ کنسٹرکشن اینڈ پر چیز کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹر جسومل (کنوینر)، امان اللہ قریشی،سہیل محمود ہرل، حافظ عبدالطیف،حاجی محمد اکرم اور رمیش لال شا مل ہیں، آڈٹ سب کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینرمہر محمد اشرف اور ممبر چوہدری وحید ارشد اور دلیپ کمار ہیں۔ڈیٹا کمیٹی کیلئے حاجی محمد اکرم،شہزاد علی خان، ملک طفیل احمد،مہر محمد اشرف اور ہریش کمار شامل ہیں۔سالانہ جنرل بادی اجلاس میں پچھلے اجلاس کی کاروائی کی منظوری کے ساتھ سالانہ آڈٹ رپورٹ کی منظور ی بھی دی گئی جس میں تمام انکم و اخراجات کی تفصیلی وضاحت کی گئی۔ اگلے سال کے لیے محبوب شیخ اینڈ کمپنی کو بطور آڈیٹر مقرر کیا گیا ہے اور ان کا معاوضہ بھی مقرر کیا گیا۔ جلاس میں نو منتخب چیئرمین ڈاکٹر جسو مل، سینئر وائس چیئرمین ملک طفیل احمد، وائس چیئرمین چندرلال،سابق چیئرمین محمد جاوید سہیل رحمانی،سابق سینئر وائس چیئرمین ہریش کمار، سابق وائس چیئرمین حافظ عبدالطیف،حاجی محمد اکرم، شہزاد علی خان،امان اللہ قریشی، حاجی محمد ابراہیم، چوہدری مسعود اے مجید، مہیش کمار،عاشق علی بابر رحمانی،سہیل محمود ہرل،مختار احمد بلوچ،حفیظ انور،راؤ صدرالدین، چوہدری وحید ارشد، غلام مصطفی کھنڈوا، میاں جاویدطارق، خالد حنیف لودھی، داؤد کریم، زید علی خان اور کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔
آڈٹ رپورٹ