مہنگائی‘ بے روز گاری‘ حکومت اپنے وعدے‘ دعوے بھول گئی‘ ذیشان اختر 

مہنگائی‘ بے روز گاری‘ حکومت اپنے وعدے‘ دعوے بھول گئی‘ ذیشان اختر 

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ حکمرانوں نے ہر چیز مہنگی اور موت سستی کردی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بیماروں کو علاج کے بغیر مرنے کے لیے چھوڑ دینے کے مترادف ہے۔ حکومت (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

ڈرگ مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کرانہیں فا قوں مارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بجلی، گیس کے بلوں، تیل اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے عوام کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے۔ معاشی ترقی کے دعویدارو ں نے معیشت تباہ کردی ہے۔ ترقی کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے اور ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہاہے مگر حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی تسلیم کر نے کو تیار نہیں۔ نیب کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں۔ اس پر عدالت عظمیٰ کی گواہی کافی ہے۔ حقیقی احتساب جماعت اسلامی کر ے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون شہر جے آئی یوتھ میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی مختلف شمولیتی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے 26 ماہ ناکامی و نامرادی اور عوام کی پریشانیوں میں اضافے کی طویل داستان ہیں۔ حکومت اپنے ہر وعدے اور دعوے کو بھول چکی ہے۔ اب تک حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔ معیشت کو سدھارنے کے خواب دکھانے والوں نے معیشت کو بگاڑ نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوام غربت مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔ غریب کے لیے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہوگیاہے۔ عام آدمی مشکلات اور مسائل کی دلدل میں پھنس چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ڈرگ، شوگر، آٹا اور لینڈمافیا ز کے ہاتھوں یرغمال ہے اور عوام کا استحصال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت احتساب کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ اب تو سپریم کورٹ نے بھی گواہی دے دی ہے کہ نیب نے منظور نظر لوگوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -