خاتون سمیت 3 افراد قتل‘ حادثے میں 60 سالہ شخص جاں بحق 

خاتون سمیت 3 افراد قتل‘ حادثے میں 60 سالہ شخص جاں بحق 

  

ملتان + جام پور + رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان)  تھانہ صدر جام پور اور محمد پور دیوان کی حدود میں دد افراد قتل کردیئے گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور منتقل کردیں۔ تفصیل کے مطابق کوٹلہ دیوان کے (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

نزدیک موضع دکڑ میں محمد اسمعیل عرف کوڑا واڈو شیر محمد ولد نور محمد سولہ کے ساتھ کاروباری شراکت کی تھی۔ گزشتہ رات اٹھ بجے کے قریب  شیر محمد سولہ نے کوڑ ا واڈو کو گھر سے  بلو کرکے لے گیا۔ جام پور بائی پاس کے نزدیک قتل کرکے لاش کو کپاس کی فصل میں پھینک دی۔ بعدازاں مقتول کے ورثاء کو اطلاع دی کہ کوڑ اخان گم ہو گیا۔ اہل علاقہ نے لاش کو دیکھ کرکے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور شفٹ کر دیا۔ اسی طرح تھانہ محمد پور دیوان کی حدود میں حقیقی کزن نے شک کی بنا پر تعلقات کی بنا پر اپنی کزن سمیر ابی بی کو مار ڈالا۔  تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں مسلح مخالفین نے کلہاڑی‘  سوٹوں اور اسلحہ سے ایک شخص قتل کردیا‘ اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ مظفر آباد کے علاقے  ہیڈ امبالہ میں نوشیر اور اسکے مسلح  ساتھیوں نے پکھی واس کی جھگیوں پر حملہ کیا۔جہاں نوشیر اور اس کے ساتھیوں نے کلہاڑیوں سوٹوں اور آتشیں اسلحہ سے حملہ کر کے ایک شخص جبار  کو قتل کردیا۔ اور اس دوران دو افراد گوگی اور لقمان شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جہنوں نے جائے وقوعہ پر لاش کو قبضے میں لیا۔اور شواہد اکٹھے کیئے۔ذرائع کے مطابق مقتول جبار نے کچھ عرصہ قبل حملہ آور نوشیر کی بیوی نذیراں مائی کو اغواء کیا تھا۔قتل اور زخمی کرنے کے بعد نوشیر  اپنی بیوی نذیراں مائی کو ساتھ لے کر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار میں کامیاب  ہو گیا۔ تفتیش شروع کردی۔واضح رہے حملہ میں زخمی ہونے والوں میں لقمان اور گوگی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 60 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تھلی چوک کا رہائشی 60 سالہ محمد نواز اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء  نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -