فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 17 پوائنٹس سیل‘ بھاری جرمانے 

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 17 پوائنٹس سیل‘ بھاری جرمانے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں سیفٹی ٹیمز نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑ لی گاڑی نمبر 683-ڈی آر کو مظفر گڑھ میں شریف چجرا جتوئی (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
روڈ پر لیکٹوسکین ٹیسٹ سے دودھ کی چیکنگ کی گئی ٹیسٹ رپورٹ پر دودھ میں ملاوٹ، مضر ثابت ہونے پر 1900لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا مزید بیکری مصنوعات، آئل، دودھ و دیگر خوراک کی چیکنگ،17 پوائنٹس سِیل، متعدد کو جرمانے کئے گئے مزید کاروائیوں میں 100کلو بیکری مصنوعات، 13کلو غیر معیاری خوراک، 160 لیٹر رینسڈ آئل موقع پر تلف کر دیئے گئے بہاولپورمیں عباس فیٹ رینڈرنگ یونٹ کو چربی، تیار شدہ اشیاء کا ریکارڈ نہ ہونے پر سربمہر کردیا گیا ڈی جی خان میں اکوا سپرنگ آئس فیکٹری کو لیے گئے سیمپل کی کوالٹی فیل ہونے پر بہتری لانے تک کام سے روک دیا گیاحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر ڈی جی خان میں غازی ملکی رسک کو 20ہزار، مظفر گڑھ میں نیو السعود شاپنگ مال کو 15 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا مزید راجن پور میں دادا ٹریڈرز،کوئٹہ چمن کوڈنگ ہوٹل، لیہ میں المدینہ بیکری، بہاولپور میں اسد اسماعیل سنیکس،حمزہ جنرل سٹورکو یکساں 15ہزار جرمانے کئے گئے مزید کاروائیوں میں ڈی جی خان میں 3، راجن پور میں 2، بہاولنگر میں 6، بہاولپورمیں 1، رحیمیارخان میں 5 فوڈ یونٹس سیل کر دیئے گئیعرفان میمن نے مزید بتایا فوڈ پوائنٹس کو سابقہ وارننگ پر عمل نہ کرنے، گزشتہ واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا خوراک میں موجود مضر اجزاء جسم میں داخل ہو کر متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بھاری جرمانے