کرپٹ سسٹم سے نجات کیلئے نوجوانوں کو منظم ہونا پڑے گا‘ لیاقت بلوچ 

    کرپٹ سسٹم سے نجات کیلئے نوجوانوں کو منظم ہونا پڑے گا‘ لیاقت بلوچ 

  

 ملتان (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی اورسیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماؤں کا وفد اہل سنت، اہل تشیع اور اہل حدیث کے اکابر رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ اتحاد و اتفاق اور اتحاد ملت کے لیے بنیادی اصولوں پر تبادلہ خیال ہوگا تاکہ پورے ملک میں فرقہ واریت کی بجائے باہمی احترام، برداشت اور ملک کو(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

 بحرانوں سے نکالنے کا رجحان پیدا ہو۔ پوری امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے۔ کشمیر، فلسطین، عراق، یمن اور لیبیا کے حالات امت کے انتشار کی وجہ سے ہیں۔ پاکستان میں بھی نفاق، انتشار اور عدم برداشت کا ایسا ہی ماحول پیدا کیا جارہاہے کہ کشمیر پر مودی کے فاشزم اور عرب ممالک کی طرح پاکستان پر بھی اسرائیل تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھایا جائے۔ ملک میں فسادی صورتحال سے آئین، جمہوریت، سی پیک اور ایٹمی صلاحیت کو مستقل خطرات لاحق کردیے جائیں گے۔ پاکستان اپنے دوست ممالک سے تعلقات کو مستحکم کرے اوردوست نما قوتوں سے نجات پائی جائے۔  لیاقت بلو چ نے گوپال نگر میں بھٹی سٹوڈیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں ریاستی ادارے، حکومت، اپوزیشن اور سول سوسائٹی باہم متصادم ہیں۔ آئین اورپارلیمانی نظام کو خطرات کی وجہ سے عوام کے لیے مہنگائی، بے روزگاری اور پیداواری لاگت میں بدترین اضافہ پوری قوم، خصوصاً غریب طبقہ کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہاہے۔ غریب طبقہ اور نوجوانوں کو ملک کے ظلم، جبر اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے منظم ہونا ہوگا۔ ذرائع ابلاغ آزاداور ذمہ دار ہوں تو عوام خوشحال اور جمہوریت مستحکم ہوگی۔ نوجوان سوشل میڈیا کو منفی مہمات کی بجائے ظلم کے نظام کو جڑ سے اکھاڑنے اور عوام میں جاگیرداروں، وڈیروں، مفاد پرستوں اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ زن طبقات کے خلاف جرأ ت سے کھڑے ہونے کی تحریک پیدا کریں۔ جماعت اسلامی اپوزیشن کی ملک گیر منظم جماعت ہے ہماری سیاست ذاتیات نہیں اصول اور قانون کی بالادستی قائم کرناہے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -