بہاولپور: پی ایم اے وفد کی کمشنر سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال 

بہاولپور: پی ایم اے وفد کی کمشنر سے ملاقات‘ مسائل پر تبادلہ خیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرکی قیادت میں وفد نے کمشنربہاولپورسے ملاقات کی‘ ڈاکٹروں کودرپیش مسائل ایڈہاک پرتعینات پروفیسروں کی مستقل تعیناتی کڈنی سرجن سلمان ارشد کے واپسی تبادلے کامطالبہ کیا گیا‘ تفصیل کے مطابق پی ایم اے کے صدرڈاکٹرافتخار احمدبھٹی کی قیادت میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹرتنویرباجوہ،(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
 ڈاکٹراسدکامران، ڈاکٹرراناطارق، ڈاکٹررانامحمدشفیق الرحمن، ڈاکٹرانفال، ڈاکٹراے جی چوہان ڈاکٹرمحمداکبرپرمشتمل وفد نے کمشنر بہاولپوسے ملاقات پرڈاکٹروں کودرپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کڈنی ٹرانس پلانٹ سرجن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرسلمان ارشدانتہائی قابل ترین کڈنی سرجن اوربہاولپورکیلئے سرمایہ ہیں ان کاایڈہاک ختم ہونے پرانہیں بہاولپورسے ٹرانسفرکردیاگیافوری طورپرانہیں بہاولپورواپس لایاجائے اورایڈہاک پرسروس کرنیوالے تمام پروفیسروں اوراسسٹنٹ پروفیسروں کومستقل کیاجائے۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے مختلف امورپرگفتگوکی کمشنربہاولپورچوہدری آصف اقبال نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ شپلائزڈ سیکرٹری صحت پنجاب سے بات کرکے ان کے مطالبات پورے کرینگے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مقامی سطح پردرپیش مسائل کے حل بارے پرنسپل کیوایم سی، ایم ایس بی وی ایچ ڈائریکٹرفنانس ایس ای بلڈنگ، ٹی ایم اوسمیت متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کیساتھ ہفتہ کے اندرمیٹنگ کیلئے انہیں دفترطلب کرلیاہے۔
تبادلہ خیال