ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا اہم کردار‘ مہندر پال سنگھ 

  ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا اہم کردار‘ مہندر پال سنگھ 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبرپنجاب اسمبلی سردارمہندرپال سنگھ نے کہاہے کہ مسلمانوں کی طرح اقلیتیں بھی ملکی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کررہی ہیں پاکستان میں اقلیتوں کوترقی کیلئے بہترین ماحول میسرہے حکومت کی طرف سے اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے حکومت (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

اقلیتوں کوحقوق کوپورا کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے وہ گذشتہ روزڈپٹی کمشنروقاص رشیدسے اقلیتی امور کے معاملات پرتبادلہ خیال کرنے کے موقع پرگفتگوکررہے تھے اس موقع پراقلیتی نمائندگان ڈاکٹرمقصوداٹھوال، ڈاکٹراسلم پرویزبگا،ایلڈرافضال، گلشادسہترابھی موجود تھے ممبرپنجاب اسمبلی سردارمہندرپال سنگھ کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبودکوعملی جامہ پہنارہی ہے اقلیتوں کوتعلیم وترقی کے مساوی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں پنجاب حکومت اقلیتوں مکمل تحفظ دینے پریقین رکھتی ہے ہمیں پاکستان میں ہرطرح کی بنیادی حقوق اوروسائل حاصل ہیں اورہمیں کسی قسم کی شکایت نہیں ہے۔

مہندر پال سنگھ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -