پویس گردی کیخلاف دائر درخواست پر سی پی او ملتان آج عدالت طلب 

  پویس گردی کیخلاف دائر درخواست پر سی پی او ملتان آج عدالت طلب 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے تھانہ سیتل ماڑی ملتان کی پولیس گردی کے خلاف دائر درخواست پر سی پی او ملتان کو آج (بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

طلب کرلیا ہے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وسیم ممتاز نے عدالت کی معاونت کی عدالت نے انہیں سی پی او ملتان کو عدالتی احکامات بارے آگاہ کرنے اور ان کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت میں غلام یاسین کے وکیل مہر کے ایچ اعظم سیال نے موقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کے بیٹے محمد رمضان کو تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے پچیس اگست کو اغوا کر لیا جس پر عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی پولیس والوں نے دھمکی دی کہ درخواست واپس لے لو ورنہ اس کے بیٹے کو قتل کر دیا جائے گا پٹیشن واپس نہ لینے پر پولیس نے 26 ستمبر کو اس کے دوسرے بیٹے محمد کاشف کو اٹھا لیا اور اسے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ پولیس نے سابقہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی، تھانہ راجہ رام، تھانہ جلہ آرائیں، اور اے ایس آئیز غلام محمد، اصغر علی اور ملک فہد نے انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے اس پر فاضل عدالت نے سی پی او ملتان کو آج اصالتا طلب کرلیا ہے۔

عدالت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -