اپوزیشن قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں  نامنظور‘ تحریک چلانے کا فیصلہ‘ پیپلز پارٹی سرگرم

اپوزیشن قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں  نامنظور‘ تحریک چلانے کا فیصلہ‘ ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما ایم پی اے علی حیدر گیلانی،ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

علی،سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین،رابطہ سیکرٹری عبدلرؤف لودھی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن طبل جنگ بجا دیا ہے اب جعلی حکومت کے خاتمے تک مشترکہ تحریک جاری رہے گی اپوزیشن قیادت کے خلاف حکمرانوں کی انتقامی کاروائیاں تحریک میں کسی صورت رکاوٹ نہیں بن سکیں گیں نیازی نیب گٹھ جوڑ پوری قوم پر عیاں ہو چکا ہے حکمرانوں کا کرپٹ ٹولہ جلد عوامی قوت کے شکنجے میں ہو گا قوم ان لٹیرے حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پوری قوم کو بھکاری بنا دیا ہے حکمران بڑے بڑے اداروں کو گروی رکھ کر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے سپریم کورٹ کو ان لٹیروں کے خلاف فوری سوموٹو لینا چاہیے ورنہ نیازی اور ان کی کرپٹ ٹیم ملک کو دیوالیہ کرکے بھاگ جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی اے عوامی تحریک مین پوری قوم شامل ہو گی بہت جلد پی ڈی اے تحریک کے سامنے حکمران ریت کی دیوار ثابت ہوں گے جنوبی پنجاب کی تمام سیاسی سماجی قوتیں اس جعلی حکومت کے خلاف پی ڈی اے تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گی پیپلزپارٹی کی قیادت اس تحریک مٰن ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -