ملتان: ضلعی مقابلہ حفظ و حسن قرآت  2021ء کے شیڈول کا اعلان

   ملتان: ضلعی مقابلہ حفظ و حسن قرآت  2021ء کے شیڈول کا اعلان

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) وفاقی وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی ہدایات کے تحت ضلعی مقابلہ حفظ و حسن قرات 2021ء (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔زونل خطیب اوقاف ملتان حافظ غلام درویش قادری کے اعلامیہ کے مطابق مقابلہ حفظ و حسن قرات 3اکتوبر کو صبح 9بجے جامع مسجد ملحقہ دربار حضرت بہاء الدین زکریا میں منعقد ہوگا۔مقابلہ حفظ و حسن قرات دس مختلف کیٹگریز کے تحت منعقد کیاجائے گا،مقابلے میں حصہ لینے والے اپنی عمر کے تصدیقی ثبوت کی دو عدد نقول، تین عدد تصاویر مقابلے سے قبل جمع کروائیں گے جبکہ رجسٹریشن صبح 8سے 9بجے تک ہوگی۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -